پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرلی۔
رائلی روسو پاکستان سپر لیگ میں 100 میچز مکمل کرنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر ہیں، وہ مسلسل دسواں پی ایس ایل ایڈیشن کھیل رہے ہیں۔ جنوبی افریقی کرکٹر نے چار سیزن ملتان سلطانز اور 6 میں کوئٹہ کی نمائندگی کی ہے۔
رائلی روسو نے اب تک کھیلے گئے 99 پی ایس ایل میچز میں 2366 رنز بنائے، اپنے پی ایس ایل کیریئر میں رائلی روسو نے تین سنچریاں، گیارہ نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔





















