پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق ایم ٹی خیرپور نامی جہاز آج دوپہر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا، جس سے 60,758 میٹرک ٹن گیس ٹرمینل پر اتارا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج دو کنٹینر بردار جہاز بھی بندرگاہ پر پہنچے ہیں، جنہیں کیو آئی سی ٹی اور کیو ٹی ٹو ٹرمینلز پر آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ شپمنٹس سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بہتر ہونے کی توقع ہے۔





















