مشرق وسطیٰ میں بھڑکنے والے جنگ کے شعلوں میں شدت آگئی۔ تہران ایک بار پھر فضائی حملوں کی زد میں ہے۔
امریکا اور اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے مشرقی تہران اور صوبہ کرمان میں دھماکے سنے گئے۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے فورسز نے ایران میں میزائل پلانٹ پر بڑا حملہ کیا ۔ کاراج میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے فوٹیج بھی جاری کردی۔
ایران کے تابڑ توڑ جوابی وار بھی جاری ہیں۔ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے۔ تل ابیب اور یروشلم میں سائرن بج اٹھے۔
ایران نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں اسرائیل کی سلامتی کے ادارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جنگ میں جدید امریکی جنگی طیارہ ایف تھرٹی فائیو فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ پاسداران انقلاب نے جدید اسٹیلتھ طیارے کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کردیا۔ ویڈیو بھی جاری کردی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایف تھرٹی فائیو طیارہ ایران کے اوپر جنگی مشن کیلئے پرواز کر رہا تھا۔





















