واشنگٹن میں امریکی فوجی اڈے اور حساس مقامات پر مشتبہ ڈرونز نے پروازیں کیں ہیں۔ وزیرخارجہ مارکوروبیو اور پینٹاگون چیف کےگھرکےقریب بھی ڈرونز دیکھے گئے۔ امریکی حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں ایک پراسرار ڈرون کے اہم فوجی اڈے کے قریب پرواز کرنے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے، سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق نامعلوم ڈرون کو امریکی ریاست لوزیانا میں واقع بیس کے قریب پرواز کرتے دیکھا گیا۔ اطلاع ملتے ہی فوجی حکام نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور اڈے کی سیکیورٹی سخت کر دی۔
یہ اڈہ امریکی فضائیہ کے جدید ترین بمبار طیاروں کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہ طیارے دنیا بھر میں جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فوجی حکام کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی کی سطح بڑھا دی گئی ہے۔






















