قطر اور سعود ی عرب نے عیدالفطر کے موقع پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کریں۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو سراہتا ہے اور سعودی عرب اس بات پر زور دیتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان امن کی کوششوں کو ملکر دوام بخشیں اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور خطے کے امن اور عوام کی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ امن کو فروغ دیا جائے
قطر ی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کشیدگی کے خاتمے میں مدد فراہم کرے گا،عارضی جنگ بندی مستقل اور پائیدار جنگ بندی کا راستہ ہموار کرے گی،قطر کی ریاست اپنے سفارتی اقدامات جاری رکھے گی۔




















