سلمان آغا کے متنازع رن آؤٹ پر کرکٹ کی قانون سازی کرنے والے ادارے ایم سی سی کا ردعمل آگیا۔
ایم سی سی اعلامیے کے مطابق بیٹرکریز سے باہرتھا،امپائرز کے پاس آؤٹ دینے کے سوا چارہ نہیں تھا، کسی بھی بیٹر کو فیلدنگ ٹیم سے پوچھے بغیر گیند اٹھانے کی اجازت نہیں، سلمان آغا کو آؤٹ قرار دینے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔
بیان کے مطابق بغیر اجازت گیند اٹھانے کی صورت میں بیٹر کو آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ ہوسکتا ہے، گیند کو ڈیڈ قرار دینے کی تجویز بھی قوانین کے مطابق درست نہیں، گیند کھلاڑیوں کے ٹکرانے سے ڈیڈ نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے سلمان علی آغا کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا، جس پر آغا نے میدان چھوڑتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔





















