دنیا کی سب سے گہرے مقام پر میراتھن دوڑ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ہ میراتھن سوئیڈن کی میونسپلٹی گارپنبرگ میں منعقد ہوئی جس میں 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے 55 رنرز نے حصہ لیا۔ ریس کا ٹریک زمین کے اندر 3669 فٹ اور 10 انچ کی گہرائی میں بنایا گیا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ گہرائی دنیا کے بلند ترین آبشار ’اینجلز فالز‘ اور برطانیہ کے بلند ترین پہاڑ ’بین نیوس‘ کی بلندی کے درمیان بنتی ہے۔
زیرِ زمین ہونے کی وجہ سے مقابلے کے دوران رنرز کے لیے ہیڈ لیمپس پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ میراتھن 11 چکروں پر مشتمل تھی اور اس ایونٹ کے ذریعے تقریباً 10 لاکھ ڈالر فلاحی کاموں کے لیے جمع کیے گئے۔
اس سے پہلے دنیا کی سب سے گہری میراتھن کا ریکارڈ کرسٹل مائن انڈر گراؤنڈ میراتھون کے پاس تھا، جو جرمنی میں سمندر کی سطح سے 1640 فٹ اور 5 انچز نیچے منعقد ہوئی تھی۔




















