محکمہ موسمیات نے آج رات سے سولہ مارچ تک لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
لاہور میں گرمی کی شدت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے،ہوا چلنے کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔
بارش سے درجہ حرارت میں واضح کمی کے امکانات ہیں،ماہرین نے بارش سے درجہ حرارت میں تین سے چار ڈگری کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔





















