اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز نے 2 ڈرونز کو مار گرایاہے ۔
وزارت اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کے ڈرونز کو فورسز نے جدید تکنیک سے ناکارہ بنا دیاہے ، طالبان رجیم کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں ، ڈرونز کے ملبے سے معمولی نقصان ہواہے ۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ان ڈرونزکےنتیجے میں کسی فوجی یا دیگر اہم تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا،ڈرون گرنے کے باعث ملبے سے معمولی نقصان ہوا، طالبان حکومت کے دعوؤں کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق شواہد موجود نہیں،دعویٰ پھر ظاہر کرتا ہے طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہے، ان دہشتگرد تنظیموں میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج شامل ہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس جھوٹی خبریں،پروپیگنڈا میں ملوث ہیں، حالیہ دنوں میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرانے،پائلٹ گرفتار کرنے کے دعوے بھی کیے گئے، حقیقت آخرکار جھوٹ پر غالب آتی ہے۔





















