بھارتی ٹی ٹوینٹی لیگ نے پاکستان سپر لیگ کیخلاف منفی ہتھکنڈے اپنا شروع کر دیئے ہیں اور پی ایس ایل سے وابستہ کھلاڑیوں کو لالچ دیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے کے مزار بانی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھوڑ کر آئی پی ایل جوائن کر لی ہے تاہم پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق پلا بی تیار کر لیاہے ۔
ویسٹ انڈیز کے سپنر گڈاکیش موتی بھی پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں تاہم لاہور قلندرز نے گڈاکیش موتی کی جگہ سری لنکن کرکٹر دونتھ ویلا لاگے کو شامل کر لیاہے ۔
کنٹریکٹ کے بعد پی ایس ایل چھوڑنے والے کھلاڑیوں پر آئندہ پابندی لگائی جائے گی، پی ایس ایل کنٹرکٹیڈ کھلاڑیوں پرپابندیوں کے ساتھ جرمانے بھی کیئے جائیں گے ۔





















