متحدہ عرب امارات نے سے زائدالمعیاد ویزہ رکھنے والے افراد کے لیے نرمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایکسپائرڈ ریزیڈنسی رکھنے والے افراد کو واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے تحت پاکستان بیرون ملک پھنسے رہائشی دوبارہ متحدہ عرب امارات آ سکیں گے۔
نئےفیصلے کے تحت یو اے ای میں مذکورہ افراد کا نئے ویزے کے بغیر داخلہ ممکن ہو گا، فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹیٹی سیٹزن شپ،کسٹم اینڈ پورٹ سیکیورٹی نے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔
نئے احکامات کے تحت ایکسپائر ریزیڈنسی والوں کیلئے سہولت اور قوانین میں نرمی کی گئی۔




















