نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا کی فراہمی اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا، اسٹوریج سہولیات، لاجسٹکس نظام اور عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا کی مقامی منڈیوں میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے پر گفتگو ہوئی۔ اضافی پیداوار کی بروقت برآمدات کیلئے سہولیات فراہم کرنے سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے خطے میں بدلتی صورتحال اور بعض روایتی تجارتی راستوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش اور سمندری راستوں سمیت متبادل برآمدی روٹس اختیار کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برآمد کنندگان کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات پر بھی غورہوا۔ اجلاس کے شرکا نے اسٹوریج سہولیات، لاجسٹکس نظام اور عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے پر زور دیا۔





















