گلگت بلتستان،پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 جبکہ گہرائی 10 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر تھا،زلزلے کےجھٹکےمحسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے سے ہنزہ کے دور افتادہ علاقے چیرسن میں مکانات کو نقصان پہنچا،لینڈ سلائڈنگ سے رابطہ سٹرکیں بندہوگئی،زلزلے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے،جبکہ درجن سے زائد رہائشی مکانات اور مویشیوں کے باڑوں کو نقصان پہنچا۔
چیپرسن رابطہ لنک روڈ لینڈ سلائیڈنگ کےباعث بندہوگیا،علاقہ مکینوں نےضلعی انتظامیہ سے لنک روڈ بحال کرنے اور سخت سردی میں محصور عوام کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔





















