بھارتی کوسٹ گارڈز نے پاکستانی مچھیروں کی کشتی پکڑ لی، آئی سی جی نے 13 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔
انڈین کوسٹ گارڈ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ہندوستانی کوسٹ گارڈ جہاز (آئی سی جی ایس) آرن جے نے منگل کو بحیرہ عرب میں پاکستانی ماہی گیر کشتی نظرِ کرم کو عملے کے 13 ارکان کے ساتھ پکڑ لیا، جسے تمام ایجنسیوں کی طرف سے مکمل چھان بین اور مشترکہ پوچھ گچھ کیلئے اوکھا بندرگاہ لایا جارہا ہے۔
ہندوستانی کوسٹ گارڈ کا مزید کہنا ہے کہ آئی سی جی ایس آرن جے نے بحیرہ عرب میں گشت کے دوران 21 نومبر 2023ء کو بین الاقوامی سمندری حدود کے قریب ہندوستانی پانیوں کے اندر تقریباً 15 کلومیٹر دور مچھلی پکڑنے والی ایک پاکستانی کشتی کو دیکھا، جسے رکنے کا کہا گیا تاہم کشتی پاکستانی طرف جانے لگی جس پر بھارتی کوسٹ گارڈز نے اسے بھارتی پانیوں میں روک لیا۔
In a swift #operation, @IndiaCoastGuard Ship Arinjay apprehended #Pakistani boat Naz-Re-Karam with 13 crew on 21 #November 2023
— PRO Defence Gujarat (@DefencePRO_Guj) November 22, 2023
⛴️ was found #fishing near IMBL in #Indian waters#Pakistani ⛴️ brought to Okha for thorough rummaging & Joint #investigation @giridhararamane pic.twitter.com/7rm3AXVTpl
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی نظرِ کرم عملے کے 13 ارکان کے ساتھ 19 نومبر کو کراچی سے روانہ ہوئی تھی، عملے نے بھارتی علاقے میں ماہی گیری سے متعلق کی وضاحت اور جواز پیش نہیں کیا۔





















