برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دنیا کی سو با اثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست جاری کر دی۔
بی بی سی کی جانب سے جاری فہرست میں سابق امریکی خاتون اول میشل اوباما سمیت دو پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔ ان خواتین نے انسانی زندگی میں تبدیلیاں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
متاثرکن خواتین میں سے ایک افروز نما کا تعلق گلگت بلتستان کی وادی شمشال سے ہے،افروز نما تین دہائیوں سے بکریاں چراتی ہیں،ان کی کوششوں سے گلہ بانی کی دم توڑتی روایت زندہ ہے۔
سندھ کی نیہامنکانی ماما بےبی فنڈ کی بانی ہیں،ان کی تنظیم کشتی ایمبولینس پرحاملہ خواتین کو اسپتال پہنچاتی ہے، حالیہ سیلاب کے دوران نیہا نے پندرہ ہزار متاثرہ خاندانوں کی مدد کی۔
فہرست میں سابق امریکی خاتون اول میشل اومابا اور معروف لبنانی انسانی حقوق کی کارکن ایمل کلونی بھی شامل ہیں۔





















