نوشہرہ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق نوشہرہ کےعلاقےاضاخیل بالا میں زہریلا کھانا کھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہو گئے،اس کے علاوہ ماں کی حالت غیرہوگئی،جس کے بعد انھیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں 8سال کی مریم،6سال کی حریم اور4سال کا یمان شامل ہے۔پولیس کے والد کےبیان پر رپورٹ درج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔






















