اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے اب بے لگام ہیں ،فلسطینیوں کا عمارتوں کے ملبے میں رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ان نیئر ایسٹ (یو این آر ڈبلیو اے) کے ترجمان لوئیس واٹریج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے اب بے لگام ہیں اور غزہ میں کچھ فلسطینیوں کے پاس اسرائیلی انخلاء کے احکامات میں توسیع کے درمیان تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فوجی وسطی دیر البلاح میں کام کر رہے ہیں اور مزید فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی کے صرف 11 فیصد حصے پر رہنے کیلئے مجبور کر رہے ہیں،اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے بڑھتے ہوئے زمینی حملے کی کوریج کرنے والی ایک فلسطینی صحافی کو پیٹھ میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔
خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 40,139 افراد ہلاک اور 92,743 زخمی ہوچکے ہیں ایک اندازے کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں کیے گئے حملوں کے دوران اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔






















