بھارت کی بیک وقت روس اور یوکرائن کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بھونڈی کوشش بےنقاب ہوگئی ہے۔
آئن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں یوکرائنی فوج کے ہاتھوں ہندوستانی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا یوکرائن جنگ میں بھارتی اسلحے کے ثبوت منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی روس یوکرائن جنگ میں غیر جانبداری کا موقف جھوٹا پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق یوکرائن سے ملنے والے مخصوص اسلحے کی تیاری ہندوستان میں ہوتی ہےہندوستان اس سے قبل یوکرائن سے ملنے والے بھارتی ساختہ اسلحے آرمینیہ کو بھی فروخت کر چکا ہے۔
تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ یوکرائن جنگ میں بھارتی گولہ بارود کی فراہمی ہندوستان کی روس کے ساتھ سفارتی کشیدگی کا سبب بنے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی یوکرائن کو اسلحے کی فراہمی ہندوستان کا روس کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا باعث ہو گا۔






















