سرزمین پاکستان کی مٹی میں لاتعدادشہداء اور غازیوں کا خون شامل ہے،غازیان پاکستان نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئےدفاع وطن میں اپنا تن من قربان کر دیا۔
ان شیروں اورغازیوں میں لکی مروت سے تعلق رکھنے والےفرنٹیئرکور بلوچستان کے نائیک نور محمد بھی شامل ہے،نائیک نورمحمد نےاپنی سروس میں وہ کارنامہ سر انجام دیا جو نوجوانان پاکستان کے لیے دلیری کی زندہ و تابندہ مثال ہے۔
نائیک نور محمدنے 19 اکتوبر 2021 کو بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے اپنی ایک ٹانگ کی قربانی دے دی،اس غازی کا جذبہ آج بھی ملک کی خدمت کے لیے جوان ہے۔
اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے نائیک نورمحمد کا کہنا تھا کہ”میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے”2021ء میں میری یونٹ بلوچستان کے علاقے آواران میں تعینات تھی، 19 اکتوبر کو ہمیں آواران کے علاقے بلکتر میں روٹ کلیئرنس کا مشن سونپا گیا“
”دوران آپریشن دہشتگردوں کی جانب سے نصب شدہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں میری دائیں ٹانگ شہید ہو گئی”مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے یہ قربانی اللہ کی راہ اور وطن کی حفاظت میں دی“
”پاکستان کیلئےہمارا سب کچھ قربان ہے،ہماری اولاد بھی قربان ہے،یہ وطن ہے تو ہم ہیں”مجھےاس بات کا احساس ہے کہ میں معذور ہو گیا ہوں لیکن کوشش ہوتی ہےکہ اپنا ہر کام خود کروں“۔
”پاک فوج اورعوام یکجان ہیں،دہشتگرد جتنی بھی کوشش کرلیں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، انشاء اللہ“





















