حکومت نے ملک بھرمیں 25 دسمبر بروز پیر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پچیس دسمبرکو یوم قائداعظم سرکاری سطح پرمنایا جائےگا، جبکہ مسیحی برادری کرسمس بھی منائے گی۔عام تعطیل کا اعلان کابینہ ڈویژن کی جانب سے کیا گیا ہے۔
اس سےقبل سندھ حکومت نے 25 دسمبر اور 26 دسمبر 2023 کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کےیوم پیدائش اورکرسمس کےموقع پرعام تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔





















