آبنائے ہرمزکا یونیورسٹی روڈ سے موازنہ،سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔
کیا آبنائے ہرمز اور کراچی یونیورسٹی روڈکا آپس میں کوئی تعلق ہے؟یقیناً نہیں،لیکن کراچی میں اس کا موازنہ اب زبان زد عام ہے،کیونکہ جب سے بی آر ٹی ریڈ لائن کا تعمیراتی کام شروع ہوا ہے،یونیورسٹی روڈ پر سفر کرنا شہریوں کو لیے کسی امتحان سے کم نہیں
یونیورسٹی روڈ شہریوں کے لیےنہ ختم ہونے والا امتحان،بڑے بڑے گڑھے، دھول مٹی، کیچڑ سے یونیورسٹی روڈ کا براحال،سڑک پر سفرکرنا شہریوں کےلیےدشوار، بیماریاں پھیلنے لگیں۔






















