ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے اپنےخطاب میں کہا سیاسی،عسکری قیادت کی عالمی سطح پرامن کے قیام کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
ایئرچیف مارشل ظہیر احمدبابرسدھو نےپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہاپاکستان کی دھرتی پرکسی قسم کی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا، معرکہ حق میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی پوری دنیانےدیکھی،پاکستان ایئرفورس نےنہ صرف دشمن کے جہاز گرائے بلکہ تاریخ رقم کی،مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کردنگ رہ گیا۔
ایئرچیف مارشل نےکہا دوست ممالک کےکیڈٹس کومبارکباددیتاہوں،کیڈٹس میں خواتین کی شمولیت کو دیکھ کرخوشی ہورہی ہے،پاکستان ملٹری اکیڈمی دنیاکی بہترین اکیڈمیزمیں سے ایک ہے،پاکستان ملٹری اکیڈمی شاندارماضی رکھتی ہے،آپ کی بنیادی ذمہ داری ملک کی سلامتی کویقینی بناناہے،ایئرچیف مارشل نے پریڈ کا معائنہ کیا،پاس آوٹ ہونے والے 30 کیڈٹس دوست ممالک سے ہیں۔






















