فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےسائبرحملوں کے خطرات کےپیش نظراپنےحساس ڈیٹا کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیئے,ایف بی آر حکام نےڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی تحریری رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کردی۔
رپورٹ کےمطابق ایف بی آراورپاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے انفرااسٹرکچرپرجدید سیکیورٹی کنٹرولز مکمل طور پرفعال ہیں جبکہ پرال ہیڈ آفس کے ڈیٹا سینٹرمیں بھی جدید حفاظتی نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔
دشمن ممالک سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک روکنے کے لیےجیوفینسنگ کنٹرولز نافذ کردی گئی،ایف بی آر اور پرال کے انفرااسٹرکچر پر جدید سیکیورٹی کنٹرولز فعال ہیں،پرال ہیڈ آفس ڈیٹا سینٹر میں جدید سیکیورٹی کنٹرول مکمل طور پرفعال ہیں،ایف بی آر ہاؤس اور کراچی ڈیٹا سینٹر میں بھی سیکیورٹی نظام کے نفاذ کا عمل جاری ہے۔
ایف بی آر کےمطابق سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کی نگرانی میں نیٹ ورک اور ایپلی کیشنز کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ مزید سخت کردی گئی،کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے سیکیورٹی سسٹم ہائی الرٹ ہے،کاروباری ضروریات کےمطابق صرف مخصوص انٹرنیٹ بیسڈ ایپلی کیشنز کو رسائی کی اجازت ہے،
رپورٹ کےمطابق ٹور اورغیرمجاز وی پی این براؤزرز کےذریعے آنے والی گمنام ٹریفک پر بھی کڑی پابندیاں عائد کی گئیں،نیٹ ورک کےغلط استعمال اورغیرمجازرسائی روکنے کیلئےسخت سائبرسیکیورٹی اقدامات نافذ ہیں۔






















