اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس کے حوالےسے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی اپیلیں بروقت دائرنہ ہونےکا اعتراض ختم کرنےکی درخواست منظور کرلی،عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کیلئے اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نےکیس کی سماعت کی،بانی اور بشری بی بی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے، بانی کی بہن علیمہ خان ،سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجوتھہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
سلمان صفدر نےکہااپیلیں بروقت دائرنہ ہونےکا اعتراض ختم کرنےکی درخواست میں نےبوجھل دل کےساتھ دائرکی،یہ وکالت نامےدستخط نہ کرکےدینےکی وجہ سےہوا،اب میں نےاس معاملے پرعدالت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے آپ گھٹنےنہ ٹیکیں،اکیس سال ہم بھی اس طرف کھڑے رہےہیں،اپیل میں وکیل کو وکالت نامے کے ضرورت نہیں ہوتی۔
روسٹرم کے قریب ہی علیمہ خان نےاپیل پرنمبر لگنے سےمتعلق سلمان صفدرسےپوچھنا شروع کر دیا،جس پر جسٹس خادم حسین سومروکےمسکراتے ہوئےریمارکس دیئےارے بابا نمبرمل جائےگا آرڈرکردیا ہے،آپ کےوکیل بڑےتگڑے ہیں۔






















