ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمہ کی سماعت، جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی۔
عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی، سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔






















