بحرین کے آئل ریفائنریز ایرانی ڈرون حملوں کی زد میں ہیں، بیپکو نے فورس میجور کا اعلان کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق بیپکو آئل ریفائنری پر حملے کے بعد تیل کی پیداوار متاثر ہوگئی، المعامیر میں بھی بحرینی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ بحرینی کمپنی تیل کے معاہدوں پر عملدرآمد سے قاصر ہے۔ بیپکو نے فورس میجور کا اعلان کردیا، جس سے کمپنی طے شدہ معاہدوں سے آزاد ہو گئی۔
دوسری جانب ایرانی تیل کے ذخائر پر حملے، امریکا اور اسرائیل میں اختلافات سامنے آگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امریکی رضامندی کے بغیر ایرانی تیل کے ذخائر پر حملہ کیا، اسرائیل نے ہفتے کے روز ایران میں تیل کے 30 ذخائر پر حملے کیے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کا خیال ہے ایسے حملوں سے ایرانی قوم میں نفرت بڑھے گی، جوابی کارروائی میں ایران امریکی تیل کے ذخائر پر حملہ کرسکتا ہے۔






















