امریکی صدر نے کینیڈا کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت واپس لےلی۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا مائیک کارنی کو دی گئی دعوت واپس لےرہا ہوں،بورڈ آف پیس سب سے باوقار اور ممتاز عالمی رہنماؤں کا بورڈ ہوگا۔
دوسری جانب اسپین نےامریکا کی قیادت میں قائم امن کمیٹی کاحصہ بننےسےانکارکردیا،ہسپانوی وزیراعظم نےکہااسپین ٹرمپ کی قیادت میں قائم کی گئی امن کمیٹی میں شرکت نہیں کرے گا،ہم دعوت پرشکر گزار ہیں، لیکن ہم اسے قبول نہیں کرتے۔






















