کلرکہار میں کول مائن میں بارودی دھماکے سے تین مزدور شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نےزخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے ٹراما سنٹرکلرکہارمنتقل کردیا،زخمیوں کی شناخت محمد ابراہیم ،تاج رحیم ،اخیار کے نام سے ہوئی ہے،2 زخمیوں کا تعلق شانگلہ جبکہ ایک کا تعلق سوات سے ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ مزدوروں کی حالت تشویشناک ہےجس کے باعث ہسپتال عملے نے زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کردیا ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔






















