جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کرمزی سٹاف والی بال میچ کےقریب دھماکہ اور فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 17 شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں سترہ شہری زخمی ہوئے جن میں چھوٹےبچےبھی شامل ہیں، بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔ واقعےکےبعد علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، حملے کی نوعیت اور ذمہ داران کی تلاش جاری ہے۔ دھماکے اور فائرنگ کے باعث بھگدڑ مچ گئی تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے ۔






















