صادق آباد کے مغوی کی رہائی کے لیےکچے کے ڈاکوؤں کا انوکھا مطالبہ سامنے آیا ہے،
ڈاکوؤں نے چار آئی فون،چارمہنگی گھڑیاں اور چار کروڑ روپےتاوان طلب کرلیا،ڈاکو چک 149 کے علی کو چند روز پہلے اغوا کرکےکچے میں لے گئےتھے،ڈاکوؤں نےزنجیروں میں جکڑے مغوی کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔
مغوی کےورثاء کا کہنا ہےکہ ہم اپنا سب کچھ بیچ کر بھی تاوان کی رقم ادا نہیں کرسکتے،تاوان میں تاخیر پر ڈاکوؤ روزانہ بھائی پر بدترین تشدد کی ویڈیو بھیجتے ہیں۔





















