برطانوی جریدے دی گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت بانی کا اعتماد کھو چکی، بانی پی ٹی آئی پارٹی رہنماؤں کے بجائے اپنی اہلیہ پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔ بانی سمجھتے ہیں پارٹی قیادت نے مخالفین سے سازباز کر رکھی ہے۔
دی گارڈین نے بشریٰ بی بی کی معاون مشال یوسفزئی اور بہن مریم وٹو کے ساتھ گفتگو کی۔ اخبار نے مشال یوسفزئی کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں پارٹی رہنما ان کی ہدایات پر پوری طرح عمل نہیں کرتے۔
مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت انہیں بلاک کررہی ہے۔ اسی لیے انہوں نے بشریٰ بی بی کو میدان میں اتارا۔ اور کہا کہ وہ ان کا پیغام براہ راست عوام تک پہنچائیں۔۔ احتجاج کےدن بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر کام کر رہی تھیں۔
بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بانی کے قریبی ساتھیوں کی حرکتیں مشکوک ہیں۔ ایسا لگتا ہے وہ اپنے فائدے کیلئے دونوں طرف سے کھیل رہے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے بشریٰ بی بی پر شدید دباؤ ڈالا کہ وہ مظاہرین کو اسلام آباد کے مرکز تک لے کر نہ جائیں۔






















