لاہور میں جعلی پیر کی خاتون سے زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ، متاثرہ خاتون نے واقعہ غلطی فہمی قرار دیکر مقدمہ خارج کروادیا ۔ ملزم قرار دیے گئے شخص نے واقعے کو ہنی ٹریپ اور پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا ۔ ابتدائی انکوائری میں قصوروار پائےجانے پر اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا۔
کاہنہ کےعلاقے میں جعلی پیر کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا تاہم چند دن بعد ہی متاثرہ خاتون نے عدالت میں غلط فہمی کا بیان دیکر مقدمہ خارج کروادیا ۔ ملزم قرار دیے گئے شخص کا الزام ہے کہ واقعہ ہنی ٹریپ تھا ۔خاتون نے آن لائن رائیڈ بک کرکے گھر بلایا اور زبردستی تعلقات قائم کرنے کا کہا اسی دوران اے ایس آئی رینک کا ایک پولیس اہلکارگھرمیں داخل ہوا اور تشدد شروع کردیا ۔ خاتون اور ساتھی افراد چار لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے بعد میں مقدمہ درج کروادیا جبکہ ستر ہزار روپے لیکر ایف آئی آر خارج کروائی گئی ۔ اے ایس آئی فلک شیر کو اختیارات سے تجاوز پر معطل کر دیا گیا۔






















