فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، فتنہ الخوارج اوربھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے سرگرم خارجی شہزاد کےکالعدم ایکشن کمیٹی سے روابط منظرعام پر آگئے ہیں ۔
خارجی شہزاد مختلف ویڈیو اور آڈیو پیغامات اور کالز میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ہدایات دے رہا ہے ۔ لیکڈ پیغامات میں خارجی شہزاد آزاد کشمیرمیں شرپسندی کیلئے کارکنوں کوجمع کرنے کی ترغیب دے رہا ہے اور کہا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کرکے آزادی لینا چاہتی تھی جو اس کا حق ہے۔
ویڈیو پیغام میں خارجی شہزاد لڑکھڑاتی آواز میں لکھا ہوا بیان پڑھتادکھائی دے رہا ہے ۔ پیغامات میں خارجی شہزاد نے کہا آزاد کشمیر میں الیکشن کسی صورت نہیں ہونے دیئے جائیں گے ۔ ریاست پاکستان کے حوالے سے آئندہ پیشرفت اور اس کے اثرات جلد سامنے آنے کا بھی کہہ رہا ہے ۔






















