ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نےکہا ہے کہ امید ہے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔
ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سی این این سے گفتگو میں کہا جوہری پروگرام اور یورینیم کی افزودگی کےمعاملےرکاوٹیں موجود ہیں،امریکا اور ایران کےدرمیان اعتماد کی کمی بھی موجود ہے،ہمیں امریکا کی جانب سے حتمی معاہدے کے حوالے سے مثبت اشارے نہیں ملے۔
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہادشمن نے دوبارہ غلطی کی تو پورا خطہ اس کے لیےجہنم بن جائے گا،اسرائیل اور امریکا خطے کیلئے واحد خطرہ ہے، امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف نئی اشتعال انگیز سے گریز کریں۔





















