شان مسعود کی جگہ سلمان آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم اجلاس جمعہ اور ہفتہ کو منعقد ہونے کا امکان ہے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اس دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، اور شان مسعود کی جگہ سلمان آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پی سی بی کے اجلاس کرکٹ کے معاملات میں اہم تقرریوں پر بھی غور ہوگا،محمد حفیظ اور یونس خان کی ممکنہ تقرریوں سمیت دیگر اہم فیصلے بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔




















