ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق یہ کمی ملک بھر کے صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے جو جنوری تا مارچ 2026 تک کے لیے ہوگی۔
حکام کےمطابق قیمت میں کمی کا اطلاق جون سے اگست 2026 کے تین ماہ کےعرصے کےدوران ہوگا اور اسکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا،نوٹیفکیشن کےمطابق بجلی صارفین کو67 ارب17 کروڑ 30لاکھ روپے کاریلیف ملے گا۔



















