فلپائن میں گزشتہ روز آنے والے 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔
فلپائنی حکام کے مطابق زلزلے میں مجموعی طور پر 457 افراد زخمی ہوئے جبکہ 22 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہوگئے ہیں،زلزلے کے باعث 1500 گھرمکمل طور پر تباہ جبکہ 350 گھروں کوجزوی نقصان پہنچا ہے،اس کے علاوہ 230 سے زائد اسکولوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں،ریسکیو حکام کی زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق زلزلےکامرکزفلپائن کےجنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب تھا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹرتھی۔





















