کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی کو ہندو مسلم کارڈ مزید استعمال نہ کرنےکی وارننگ دے دی۔
بھارت میں نوجوان احتجاجی تحریک مودی کی12سال کی حکمرانی کیخلاف سب سے بڑی آواز بن گئی، کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی کو ہندو مسلم کارڈ مزید استعمال نہ کرنے کی وارننگ دے دی،کاکروچ جنتا پارٹی نے پچھلے 12سالوں میں بھارت کی سیاست کو ہندو مسلم ایجنڈے تک محدود قرار دےدیا۔
ہندوستان ٹائمز کےمطابق مودی حکومت کا ہندومسلم ایجنڈا بھارتی نوجوانوں کے بےروزگاری جیسے اہم مسائل کوحل نہیں کرسکتا،سی جےپی ہندو مسلم بیانیہ کو ختم کراکےمودی حکومت کی ترجیحات بدلنے کا وقت آگیا ہے،سی جے پی ہم بھارتی وزیرتعلیم کے استعفے کےبعد تعلیمی نظام میں تبدیلی اور روزگارکیلئے ایجنڈا تیار کریں گے۔





















