امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز میں گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے دونوں ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوا یا کسی فنی خرابی یا حادثے کا شکار ہوا،حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔





















