وزیراعظم شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور مختلف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہیں جن کے دوران متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک ، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان ملے۔
رکن قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو اور رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین نے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی بھی شامل تھے۔
ملاقاتوں میں ارکان کے متعلقہ حلقوں کے امور زیر غور آئے اور ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔