پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کو سول نافرمانی تحریک موخر کرنے کی تجویز دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمود اچکزئی نے گزشتہ شام اجلاس میں تحریک کچھ دن کیلیے مؤخر کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ تیاری ہے نا منصوبہ بندی، پھر عجلت میں سول نافرمانی تحریک کا کیا فائدہ؟ رہنما پی ٹی آئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سول نافرمانی تحریک بانی پی ٹی آئی کی ہے، ان سے مشورہ کرنا ہوگا، محمود اچکزئی نے کہا کہ آپ تحریک مؤخر کرنے کی میری تجویز یا درخواست بانی پی ٹی آئی تک پہنچادیں۔
اجلاس میں موجود پی ٹی آئی قیادت نے محمود اچکزئی کو پیغام بانی تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔ اپوزیشن اجلاس میں عمر ایوب، اسد قیصر، حامد رضا، اور علامہ ناصر عباس شریک تھے ۔ اجلاس میں کیے گئے دیگر اہم فیصلے بانی پی ٹی آئی کی آمادگی سے مشروط کر دی گئی ۔