لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کا نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کےدوران دوسوستانوےنادہندگان سےاسی لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چوبیس نادہندگان سےدس لاکھ اڑتالیس ہزارسے زائد جبکہ سینٹرل سرکل میں چوالیس نا دہندگان سےبیس لاکھ اڑتیس ہزار روپے، سدرن سرکل میں چھپن نادہندگان سے دس لاکھ انہترہزارروپے سے زائد کی ریکوری کی شیخوپورہ سرکل میں پچاس نادہندگان سےستاسی ہزار روپے، اوکاڑہ سرکل میں ساٹھ ہزارروپے سے زائد جبکہ قصورسرکل میں نا دہندگان سےستاون ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔