شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات ابھر کر سامنے آرہے ہیں
12 دسمبر 2024 کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس آڈیٹوریم اسلام آباد میں پاک بنگلہ دیش تعلقات پربین الاقوامی کانفرنس کا انعقادکیا گیا،کانفرنس کا انعقادرفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی،گلوبل یوتھ ایسوسی ایشن،پاک سوشل الائنس اورپاکستان سول سوسائٹی کے اشتراک سےکیا گیا،کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اورقومی ترانے کی مسحورکن دھنوں سے ہوا۔
کانفرنس میں بنگلہ دیش سےخواتین وحضرات بشمول ڈاکٹر پروفیسرشاہدزمان،سابق ڈین ڈھاکہ یونیورسٹی،اوربین الاقوامی اسکالرکی آن لائن شرکت کی۔
1971 کے بعد یہ پہلا موقع ہےکہ بنگلہ دیش سےاتنی بڑی تعدادمیں کسی پاکستانی تقریب میں شرکت کی گئی،بنگلہ دیشی شرکاء نےپاکستان کےساتھ اظہاریکجہتی کیا اور بھارتی ہندوتوا کی لعنت کا مشترکہ طور پرمقابلہ کرنے کےلیے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا،شرکاء نے مشترکہ امن وخوشحالی اور ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے پر زور دیا۔
پاکستان کی طرف سےممتاز ماہرین تعلیم، نوجوان رہنما،سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، اور کامیاب کاروباری افراد مرکزی مقررین تھے،تمام شرکاء نے جنوبی ایشیا کےمسلمانوں کے درمیان اتحاد پر زوردیا،شرکاء نے جعلی خبروں سےبچنےاور مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت وقت کو اجاگر کیا۔
شرکاء نےمشرقی پاکستان میں 1971 کے ہنگامہ خیز سال کے دوران ہمارے فوجیوں، بہاریوں اور محب وطن شہریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف یونیورسٹیوں کے نوجوانوں اور یتیم خانوں کے بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی،کانفرنس کا اختتام بنگلہ دیش سے آئےمہمان مقررین اورتمام شرکاء کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔
کانفرنس کے مقررین، یوتھ ٹیم لیڈرز اور کانفرنس کے منتظمین کو یادگاری شیلڈز اور اسناد بھی پیش کی گئیں۔