ڈی چوک احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے لاپتہ کارکنوں کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست تئیس دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
بیرسٹرگوہر کی جانب سے دائر درخواست سیشن جج اعظم خان نے تئیس دسمبر کو ابتدائی بحث کے لے مقرر کی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر شکایت کنندہ کو بھی حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
زخمی ہونے والے اڑتیس کارکنان کی لسٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔ ایک سو انتالیس لاپتہ کارکنان کےنام بھی درخواست میں درج ہیں۔