پنجاب حکومت نے سموگ کنٹرول اقدامات کے پیش نظر بڑا فیصلہ کیا ہے،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہیں ہوگا نہ ہی موٹر وے پر سفر کر سکیں گی۔
وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان کا کہنا ہےکہ تیس سال پرانی گاڑیاں اکتوبر تا جنوری لاہور میں داخل نہیں ہوسکیں گی،ایم ٹیک کیلیےگاڑی کی رجسٹریشن بک،لائسنس کےساتھ گاڑی کافٹنس سرٹیفکیٹ بھی دکھاناہوگا۔
مزیدکہا کہ جس طرح کےاسموگ زدہ حالات سےہم گزرےاسےدیکھتےہوئےیہ شرط رکھی گئی ہے،ہم نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سےسرکاری گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں،سب سے پہلےیہ سرکاری گاڑیوں پر لاگو کروا رہے ہیں،یہ ممکن نہیں کہ لوگوں کو روکیں اور سرکار سوئی رہے۔