تھرپاکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں کویا میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق والد نے اپنے بیٹی دو بیٹوں اور بیوی کو مبینہ طور پر زہر دے کر خود کی زندگی کا بھی خاتمہ کیا ہے۔ ملزم نے خود کو بھی گلے میں پھندا لگا خودکشی کرلی ہے۔ تفتیش میں آنے پر مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔
واضح رہے کہ تھرپاکر میں رواں سال مبینہ طور خودکشی قرار دیئے گئے واقعات کی تعداد 135 ہوگئی ہے۔