وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمیں گولی کا جواب گولی سے دینا آتا ہے۔ اب ہم آئے تو پوری تیاری سے آئیں گے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام آباد احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی اور مجھ پر ایک نہیں تین بار قاتلانہ حملے ہوئے۔ سیدھی گولیاں ماری گئیں۔ کہا ہمارے کارکن شہید ہوئے، تمام ثبوت موجود ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نو مئی کی طرح ریڈزون میں داخل ہونے کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔ جعلی مینڈیٹ والی حکومت اور اُس کے احکامات ماننے والے ادارے سُن لیں۔ مت لے جاؤ ملک کو اُس طرف، ہمیں گولی کا جواب گولی سے دینا آتا ہے۔ اب ہم آئے تو پوری تیاری سے آئیں گے۔۔ پھر دیکھتے ہیں کون بھاگا اور کس نے بھگایا۔ علی امین گنڈاپور نے گورنر راج لگانے کا چیلنج بھی دے دیا۔ کہا ہمت ہے تو گورنرراج لگاکر دکھاؤ۔