الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا تازہ ترین ڈیٹا جاری کردیا ہے مجموعی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مرد سات کروڑ دس لاکھ چھہتر ہزار آٹھ سو تیس مرد ووٹرز اور چھ کروڑ گیارہ لاکھ ستتر ہزار سے زائد ہے ۔
اسلام آباد میں کل رجسٹرڈ ووٹرز گیارہ لاکھ چؤن ہزار چار سو سے زائد ہیں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد سات کروڑ تریپن لاکھ ہیں۔
سندھ میں دو کروڑ ستتر لاکھ چھتیس ہزار سے زائد، کے پی میں ووٹرز کی تعداد دو کروڑ پچیس لاکھ چھتیس ہزار سے زائد اور بلوچستان میں پچپن لاکھ چھبیس ہزار سے زائد ہے ۔