کراچی ایئرپورٹ پرچینی شہریوں پرحملہ میں ملوث ملزمان سےتفتیش کیلئےعدالتی احکامات کےبعدمحکمہ داخلہ سندھ نےڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے سربراہی میں آٹھ رکنی جے آئی ٹی بنادی ۔
کراچی ایئرپورٹ پرچینی شہریوں پرحملہ میں ملوث ملزمان سےتفتیش کیلئےجےآئی ٹی قائم کرنےکی ہدایت انسداد دہشت گردی کی عدالت نےکی تھی محکمہ داخلہ سندھ نےگرفتارملزمان سےتفتیش کےلیےڈی اٗئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجازشیخ کی سربراہی میں آٹھ رکنی جےآئی ٹی بنانےکانوٹیفیکشن جاری کردیا ۔
جی آئی ٹی میں رینجرز،اسپیشل برانچ،کراچی پولیس اورایف آئی اے افسران شامل ہیں جو پندرہ روزمیں ملزمان سے تفتیش کر کے رپورٹ محکمہ داخلہ کوپیش کریں گی ، ایئرپورٹ دھماکےمیں دوچینی شہری ہلاک ہوئےتھےجبکہ دو ملزمان کو سندھ اوربلوچستان سےگرفتارکیاگیاتھا۔