پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز کےبراہ راست یورپ سفرپرپابندی ختم کر دی گئی ہے۔
یورپی ایوی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر سے براہ راست یورپی سفر سے پابندی اُٹھالی،سیفٹی ایجنسی نے یورپی پروازوں کے لیے پابندی اُٹھائی ہے۔
ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ یورپی ایوی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ای اے ایس اے) نے مراسلےمیں وزرات ہوابازی اورپی آئی اےانتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کردیا یاسا نے پی آئی اےانتظامیہ کوسخت ترین معیارات پرپورا اترنے پر مبارکباد دی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اےانتظامیہ ایاسا اور ان کےقوانین اورضوابط پرمکمل عمل پیرارہےگا،پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ4 سال کی انتھک محنت کےبعداہم سنگ میل عبورکیا، مسافراب یورپی سیکٹرزپردوبارہ قومی ایئر لائن پربراہ راست سفرکرسکیں گے،پابندی کااٹھ جاناپی آئی اےکےفضائی حفاظتی ضابطوں پرکاربندرہنےکاثبوت ہے۔
یورپی ایوی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ای اے ایس اے) نے پاکستان کی پروازوں پر پابندی جون 2020 میں لگائی تھی جب پاکستان میں جعلی پائلٹ لائسنس کے مسئلے کا دعوی کیا گیا تھا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت کے وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے قومی اسمبلی میں دعوی کیا تھا کہ پاکستان میں 860 میں سے 262 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ ہیں یا وہ جعلی ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کے اس بیان کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ای اے ایس اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے )اور دیگر پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کو یورپ میں معطل کر دیا تھا۔
یہ پابندی اس وقت تک نافذ رہی ہے جب تک پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے) نے اپنی اصلاحات مکمل نہیں کیں یورپی ایوی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ای اے ایس اے) کو یہ یقین دہانی نہ کروا دی کہ پاکستانی ایوی ایشن سیکٹر بین الاقوامی سیفٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا بیان
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یورپی کمیشن،ایاساکیجانب سےپاکستانی انٹرنیشنل ایئرلائنزپرپابندی ختم کرنےکاخیر مقدم کرتے ہیں وزیراعظم نےخواجہ آصف،وزارت ہوابازی،سی اےاےحکام اورپی آئی اےانتظامیہ کومبارکباد دی۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پابندی اٹھنےسےپی آئی اےکی ساکھ مستحکم ہوگی،مالی طور پر بھی فائدہ ہوگا،یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے،فیصلےسےیورپ میں رہنےوالے پاکستانیوں کیلئے ہوائی سفر میں آسانی پیداہوگی۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا بیان
وفاقی وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ان سالوں میں ہمارے بہت سے آڈٹ ہوئے،حالیہ آڈٹ میں پاکستانی ایئرلائنز کی دنیاکی ایئرلائنزسےبہتر ریٹنگ ہوئی،پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے تباہی کے دہانے پرآگئی تھی،ایئربلیو کو بھی اجازت مل گئی ہے۔
پاکستان کی ہوابازی کی صنعت کیلئے اہم ترین خبر
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 29, 2024
یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی(ایاسا) کی جانب سے پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ
ایاسا نے اپنے مکتوب میں وزرات ہوابازی اور پی ائی اے انتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کردیا
ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو ان کے سخت…
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فلائی جناح بھی اس عمل میں شامل ہے،اُمید ہے انہیں بھی اجازت مل جائےگی،پاکستانی ایئرلائنز کے آپریشن جلد بحال ہوجائیں گےیہ کامیابی وزارت ایوی ایشن اور سی اےاےکی جانب سےسیفٹی معیارات یقینی بنانےسےملی،سول ایوی ایشن نے اس معاملے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔